اہم خبریں

کانپور انکاؤنٹر:زخمی پولیس اہلکاروں سے ملے وزیراعلی یوگی ، نوکری، پنشن اور1 کروڑ معاوضے کا اعلان

کانپور،3جولائی(آئی این ایس انڈیا) کانپور انکاؤنٹر میں 8 پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کے بعد یوپی کی یوگی حکومت ایکشن موڈ میں ہے۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ جمعہ کی شام کانپور پہنچے اور زخمی پولیس اہلکاروں سے ریجنسی اسپتال میں انہوں نے ملاقات کی۔ اس دوران ان کے ہمراہ نائب وزیر اعلی کیشیو موریہ بھی تھے۔ اس کے بعد وزیراعلی یوگی اور نائب وزیراعلی پولیس لائن پہنچے اور انکاؤنٹر میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

[ads1]

ادھروزیراعلی یوگی نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو سرکاری ملازمت، غیر معمولی پنشن اور ایک کروڑ معاوضے کا اعلان کیا ہے۔کانپور میں شرپسندوں کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر رات گئے فائرنگ سے 8 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ یہ واقعہ کانپور کے چوئی پور تھانہ علاقہ کے بیکرو گاؤں کا ہے۔

[ads4]

پولیس وہاں شاطر بدمعاش وکاس دوبے کو پکڑنے گئی تھی۔ اس دوران شرپسندوں نے حملہ کیا، 8 فوجی شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ اس معاملے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈی جی پی ایچ سی اوستھی کو ہدایت دی ہے کہ وہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے اس واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close