اہم خبریں

سونیا نے کی وزیر اعظم سے اپیل : تمام میڈیکل کالج میں او بی سی ریزرویشن کو یقینی بنایاجائے

نئی دہلی،3جولائی(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے جمعہ کے دن وزیر اعظم نریندر مودی سے ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں طبی تعلیمی اداروں میں او بی سی ریزرویشن پرعمل کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ قومی اہلیت داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) کے ذریعے میڈیکل اداروں میں داخلے کے تناظر میں او بی سی طلبہ کو ریزرویشن کی سہولت نہیں مل رہی ہے۔

[ads3]

سونیا نے کہاکہ آل انڈیا کوٹہ کے تحت تمام مرکزی اور ریاستی میڈیکل تعلیمی اداروں میں 15 7.5 اور 10 فیصد نشستیں پسماندہ ذات، درج فہرست قبائل اور معاشی طور پر کمزورطبقوں کے لئے مخصوص ہیں، تاہم آل انڈیا کوٹہ کے تحت او بی سی طلبہ کے لئے ریزرویشن صرف مرکزی اداروں تک ہی محدود ہے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ آل انڈیا فیڈریشن برائے دیگر پسماندہ طبقات کے ذریعہ جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے میڈیکل تعلیمی اداروں میں او بی سی ریزرویشن پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے او بی سی کے طلبہ 2017 سے اب تک 11000 سے زیادہ نشستوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

[ads1]

ان کے مطابق ریاست کے طبی اداروں میں او بی سی ریزرویشن نہ دینا 93 ویں آئینی ترمیم کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے او بی سی کے مستحق طلبہ کو میڈیکل تعلیم حاصل کرنے سے محروم کردیتی ہے۔مساوات اور معاشرتی انصاف کے مفاد میں میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ او بی سی کے طلبہ کو ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے میڈیکل اداروں میں بھی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کے آل انڈیا کوٹہ کے تحت ریزرویشن دیا جائے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close