اہم خبریں

یوپی پولیس قتل کیس : راہل گاندھی نے کہا، غنڈہ راج کا ایک اور ثبوت

نئی دہلی 3جولائی (آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے کانپور ضلع میں 8 پولیس اہلکاروں کو مجرموں نے ہلاک کردیا۔ اس واقعے میں ، 3 سب انسپکٹرز ، 4 سپاہیوں ، بشمول ایک ڈی ایس پی لیول آفیسرکوماراگیا۔ا بھی تک مجرموں پرنہ تواین ایس اے لگاہے اورنہ ٹی وی چینلزانھیں’’آتنک وادی‘‘ بتارہے ہیں۔نہ پولیس کی شہادت پرکسی بی جے پی لیڈرکی دیش بھکتی جاگی ہے ۔ایسی صورتحال میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یوپی حکومت پرسوال اٹھائے ہیں۔

[ads1]

این ڈی ٹی وی کی خبروں کو ٹویٹ کرتے ہوئے یوگی سرکار پرحملہ کرتے ہوئے انھوں نے لکھاہے کہ کانپورواقعہ غنڈہ راج کاایک اورثبوت،جب پولیس ہی محفوظ نہیں توعام آدمی کوکتناتحفظ مل رہاہوگابدنام زمانہ مجرم وکاس دبے کی گرفتاری کے لیے تین تھانوں کی ٹیم پہنچی۔ وکاس پر60 فوجداری مقدمات درج ہیں۔ حال ہی میں وکاس نے ایک قتل کیا تھا ، اس معاملے کے سلسلے میں ٹیم اس کو پکڑنے گاؤں پہنچی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close