اہم خبریں

دہلی ، این سی آرمیں 4.5 شدت کا زلزلہ

نئی دہلی 3جولائی(آئی این ایس انڈیا) جمعہ کی شام دہلی،این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدت اس قدر کہ لوگ گھر بار چھوڑنے پر مجبورہوگئے۔ہندوستان کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 تھی۔ زلزلے کا مرکزدہلی سے ملحق گروگرام سے 63 کلومیٹر جنوب میں واقع تھا۔ زلزلہ شام 7:00:48 بجے سطح سے 5 کلومیٹرکی گہرائی میں آیا۔

اہم بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے 25 مارچ سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذکیاگیا ہے ، تب سے اس وقت تک ملک کے دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں تقریباََنصف درجن بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں جانی ومالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ، زلزلے کا مرکز راجستھان کے الوار میں تھا اور اس کی شدت 4.7 تھی۔ شمالی ہندوستان کے کچھ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی وجہ سے جانی ومالی نقصان کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے زلزلے کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا شروع کیا ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close