اہم خبریں

حکومت نے ملک کی زمین کھو دی،ہماری آوازنہیں روکی جاسکتی : پرینکاگاندھی

پرینکاگاندھی نے پھرکہا،کچھ لوگ بی جے پی کے غیراعلانیہ ترجمان،شاہنوازکی گرفتاری پرتنقید

نئی دہلی30جون(آئی این ایس انڈیا) کانگریسی لیڈرپرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرکے مرکزی حکومت اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی پر حملہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے دومیں سے ایک ٹویٹ میں عوام سے ملک کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی اور حکومت پر ملک کی زمین کھونے کابھی الزام لگایا۔ کانگریس لیڈر نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی پر بھی نام لیے بغیرحملہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھاہے کہ حزب اختلاف کے کچھ لیڈران بی جے پی کے غیر اعلانیہ ترجمان بن گئے ہیں۔

پرینکاگاندھی نے ٹویٹ میں لکھاہے کہ جیسا کہ میں نے کہاکہ اپوزیشن کے کچھ لیڈران بی جے پی کے غیر اعلانیہ ترجمان بن گئے ہیں ، جومیری سمجھ سے بالاترہیں۔ اس وقت کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کھڑے ہونے کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔ ہر ہندوستانی کوہندوستان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا ، اپنی سرزمین کی سالمیت کے ساتھ کھڑاہونا پڑے گا۔ اورجوحکومت ملک کی زمین کھو چکی ہے اس حکومت کے خلاف لڑنے کی ہمت کرنی ہوگی۔

 

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی واڈرا نے اپنے کارکن کی گرفتاری پر ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کانگریسی لیڈران اور کارکنان عوامی مسائل پرآوازاٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ بی جے پی حکومت یوپی پولیس کو ہماری پارٹی کی نہیں بلکہ دوسری پارٹیوں کو آواز اٹھانے سے روک سکتی ہے۔ یوپی پولیس نے رات کے اندھیرے میں ہمارے محکمہ اقلیتی چیئرمین کوگرفتارکرلیا۔سب سے پہلے ، ہمارے ریاستی صدر کو جعلی الزامات کے تحت چار ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیاگیا ، پولیس کی یہ کارروائی جابرانہ اور غیر جمہوری ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close