اہم خبریں

ہندوستان میں کورونا کے 18522 نئے مریض ، مجموعی تعداد 5.6 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی ،30 ؍ جون (ہندوستان اردو ٹائمز ) ہندوستان میں کورونا کے 18522 نئے معاملوں کیسوں کے بعد مجموعی تعداد 566840 ہوگئی ، جن میں سے مزید 418 لوگوں کی ہلاکت کے بعد مرنے والو ں کی تعداد بڑھ کر 16893 ہوگئی۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 215125 افراد زیر علاج ہیں، جبکہ 334821 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ، وہیں ایک مریض ملک سے باہر چلا گیا ہے۔ عہدیدار نے بتایاکہ مریضوں کی صحت یابی کی شرح 59.07 فیصد ہے۔

کل مریضوں میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اپنی جانیں گنوانے والے 418 افراد میں سے 181 مہاراشٹرا سے ہیں۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں 62، دہلی میں 57، گجرات اور کرناٹک میں 19 ۔ 19، مغربی بنگال میں 14، اترپردیش میں 12، آندھرا پردیش میں 9، ہریانہ میں نو، مدھیہ پردیش میں سات، راجستھان اور تلنگانہ میں 6-6۔پنجاب میں پانچ، جھارکھنڈ میں تین، بہار اور اڑیشہ میں 2-2اور آسام، جموں و کشمیر اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close