اہم خبریں

سلامتی کونسل کی رکنیت پروزیراعظم کی مبارک باد

نئی دہلی:18جون(آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا عارضی رکن منتخب ہونے پرخوشی کااظہارکیاہے اورعالمی برادری کا ہندوستان کی حمایت کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

وزیر اعظم نے جمعرات کے روز ایک ٹویٹ میں لکھا کہ عالمی برادری کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میںہندوستان کی رکنیت کے لیے کی جانے والی بھاری حمایت کے لیے شکرگزارہوں۔ہندوستان عالمی سطح پر امن ، سلامتی ، لچک اور مساوات کے فروغ کے لیے تمام ممبرممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close