اہم خبریں

ایودھیا مسئلہ پر ایکشن کمیٹی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اپنے موقف پر قائم !

ایودھیا مسئلہ پر ایکشن کمیٹی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اپنے موقف پر قائم ! 
بابری مسجد سے متعلق اٹهنے والی آوازوں پر ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفر یاب جیلانی کا رد عمل ۔
نئی دہلی ۔ 02؍جولائی 2019
بابری مسجد کے تعلق سے اٹھنے والی آوازوں پر ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی نے اپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ جمہوریت ہے اور اس میں ہر شخص کو اپنی رائے دینے کا حق ہے ۔ لیکن محض کچھ آوازوں کے اٹھنے سے نہ اکثریت کو نظرانداز کیاجاسکتاہے۔ نہ شریعت و عدلیہ کی تقاضوں کوپس پشت ڈالا جاسکتاہے۔۔ لہذا بابری مسجد ایکشن کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے اپنے موقف پر قائم ہے۔

ایودھیا کے تاریخی تنازعہ کے پس منظر میں مختلف قسم کی رائے سامنے آتی رہی ہیں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کسی حال میں بھی مقام عبادت نہیں چھوڑیں گے کچھ کہتے ہیں کہ مسجد مشروط شرائط کے ساتھ ہندو بھائیوں کو دے کراس معاملے کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیاجائےاورمقدمے کے ذمہ دار فریقوں کے پاس عدلیہ کے فیصلے کو ماننے کے لئے اپنے مدلل جوازوجواب موجود ہیں۔آل انڈیا فورم فارایودھیا ڈسپیوٹ سیٹلمنٹ ایک ایسی ہی تنظیم ہے جسکے ممبران مسجد چھوڑنے کی بات کرتے ہوئے تحریک چلارہے ہیں ۔

سب کے اپنے نظریے اور اپنےمطالبے ہیں اور اپنی رائے جمہوریت میں کوئی بھی دے سکتاہے۔ لیکن کسی بھی ایسے نظریے رائے اور عمل کے پیچھے کتنے سوال کتنی پیچیدگیاں اور مسائل ہوتے ہیں یہ کم لوگ سمجھ پاتے ہیں۔ بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر اور آل انڈی امسلم پرسنل لا بورڈ کے وکیل ظفریاب جیلانی کے لئے اس طرح کے مطالبے عام بات ہیں یہ بالکل اسی طلاق ثلاثہ کے قانون کی طرح ہے جسے بنوانے کے لئےچند خواتین سامنے لائی جاتی ہیں۔

حالانکہ مذکورہ تنظیم کی طرف سے دستخطی مہم بھی چلائی جارہی ہےاوربنارس وایودھیا میں مقیم ہندو سماج کے چند لوگوں کے ساتھ میٹنگس بھی ہوئی ہیں۔ لیکن امیر حیدر کی جانب سے ابھی اس کو صیغہء راز میں رکھاگیاہے۔اس تحریک کو کامیابی ملے گی یا اس کا جنازہ نکل جائے گا۔یہ تو آنے والا وقت ہی طے کرے گا فی الوقت تو ایکشن کمیٹی اور پرسنل لاء بورڈ اپنے دیرینہ موقف پر ہی قائم ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close