اہم خبریں

کانگریس نے اپنے 65 ایم ایل اے کوچھپایا

احمد آباد7جون (آئی این ایس انڈیا) راجیہ سبھا انتخابات گجرات میں19 جون کو 4 نشستوں پرہوں گے۔ اس سے قبل کانگریس کے 3 ایم ایل اے نے استعفیٰ دیاتھا۔ اس کے بعدپارٹی ٹوٹ پھوٹ کے خوف سے ہوشیارہوگئی ہے۔ اس نے راجستھان کے ایک ریزارٹ میں اوردوگجرات میں اپنے 65 ایم ایل اے کوچھپادیاہے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ کام معاشرتی دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاگیاہے۔ ان کو متحد رکھنے کی ذمہ داری کانگریس کے سینئرقائدین کو دی گئی ہے۔

وسطی گجرات سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ممبران اسمبلی کو آنند ضلع کے اومیٹا گاؤں کے ایرس ریزارٹ میں رہائش فراہم کی گئی ہے۔ یہاں 15 سے زیادہ ایم ایل اے ہیں۔ انہیں متحدرکھنے کی ذمہ داری پارٹی لیڈر بھرت سنگھ سولنکی کو سونپی گئی ہے۔

25 ایم ایل اے کو راجستھان کے ابو روڈ میں واقع وائلڈ ونڈس ریزارٹ لے جایاگیاہے۔ شمالی زون کے ان اراکین اسمبلی کی ذمہ داری کانگریس کے لیڈرسدھارتھ پٹیل کو سونپی گئی ہے۔ راجکوٹ کے نیلسیٹی ریسارٹ میں تقریباََ 25 ایم ایل اے کو رہائش فراہم کی گئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close