اہم خبریں

لاک ڈائون کی 30جون تک توسیع، تعلیمی اداروں پرریاستوں کوفیصلہ لینے کااختیار

ہوٹل ،سیلون اورمذہبی مقامات کو8جون سے کھولنے کی مشروط اجازت،کرفیوکے اوقات میں تبدیلی

نئی دہلی30مئی(آئی این ایس انڈیا) ملک گیرلاک ڈاؤن میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی ہے ۔یہ توسیع ایک مہینہ یعنی30جون تک کی گئی ہے۔ حکومت نے لاک ڈاؤن 5.0 کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ریڈ زون کے باہر ، حکومت نے مرحلہ وارچھوٹ دی ہے۔واضح ہوکہ ملک اس وقت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن سے گزر رہا ہے۔ لاک ڈاؤن 4.0 کی میعاد 31 مئی کو ختم ہوگی۔ ایسی صورتحال میں حکومت نے اس میں مزیدتوسیع کی ہے ۔

لاک ڈاؤن 5.0یکم جون سے 30 جون تک ہوگا۔ مرکزنے ریاستوں کواسکول اورکالج کھولنے کااختیاردیاہے اوراس کافیصلہ لینے کااختیاران پرچھوڑدیاہے ۔ریاستیں جولائی میں اس پرفیصلہ لیں گی۔ہوٹل،مذہبی مقامات،ریستوراں 8 جون سے کھولے جائیں گے۔ تاہم ، حکومت نے شرائط کے ساتھ انھیںکھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ملک میں صبح 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیونافذرہے گا۔ لوگ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جاسکیں گے۔لوگوں کو اب پاس کو دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس کے ساتھ ہی شاپنگ مالزاورسیلونوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کااطلاق یکم جون سے 30 جون تک ہوگا۔ مذہبی مقامات شرائط کے ساتھ کھلیں گے۔

صبح 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیوہوگا۔ہوٹل اورریستوراں 8 جون سے کھلیں گے،رات کا کرفیو 30 جون تک جاری رہے گا،8 جون سے شرائط کے ساتھ مذہبی مقام کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔معاشرتی اجتماع پرپابندیاں جاری رہیں گی،شاپنگ مال 8 جون سے کھلیں گے،جولائی میں سنیما ہال کھولنے کا فیصلہ لیا جائے گا،فیز 3 میں میٹروکھولنے کافیصلہ کیاگیاہے،اسکولوں کے کھولنے پرجولائی میں فیصلہ کیاجائے گا،کنٹینمنٹ زون میں 30 جون تک اسکول بندرہیں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close