اہم خبریں

میڈیااپنے مالکان کی خوشی کے لیے اصل مسائل سے توجہ بھٹکاتاہے : راہل گاندھی

نئی دہلی27مئی(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے میڈیاکے ایک طبقے پر حملہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مہاراشٹر میں کوویڈ۔19 کی صورتحال پران کے تبصرے کوغلط طریقے سے پیش کیاگیاہے۔گاندھی نے ایک ویڈیوشائع کی جس میں وہ ریاست کے موجودہ حالات کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے گاندھی نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو دیکھیں اورسمجھیں کہ کس طرح بکا ہوامیڈیا بات کو مسخ کرتاہے اور اپنے مالکان کی خدمت کے لیے اصل امور سے توجہ ہٹاتاہے۔وہ مہاراشٹربحران پراشارہ کررہے تھے جس میں ان کے بیان کاغلط مطلب نکال کربی جے پی کوسیاست کاموقعہ دیاگیاگرچہ راہل گاندھی نے بعدمیں فون کرکے اودھوٹھاکرے سے معذرت اوروضاحت کرلی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close