اہم خبریں

میڈیاکے پیروپیگنڈے پراب تک کیاکارروائی کی گئی؟ سپریم کورٹ نے مرکز اور پریس کونسل آف انڈیا سے جواب مانگا

نئی دہلی27مئی(آئی این ایس انڈیا) بدھ کے روز سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے وبا کے درمیان نظام الدین مرکز کے خلاف میڈیا میں فرضی خبریں پیش کرنے اورمنظم پیروپیگنڈے کے خلاف جمعیت علمائے ہند کی درخواست پر سماعت کی۔

جمعیت علمائے ہندکے وکیل اعجاز مقبول کی جانب سے دائر اس درخواست پر ، عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت سے لوگوں کو امن و امان کے معاملات پر اشتعال انگیزی روکنے کاحکم دیا۔اس نے مرکزکونوٹس جاری کرکے پوچھاہے کہ ایسی کوششوں پرمرکزکی جانب سے کیاکارروائی ہوئی ہے۔عدالت نے صاف کہاہے کہ یہ ایسی چیزیں ہیں جو بعد میں امن وامان کامسئلہ بن جاتی ہیں۔

سپریم کورٹ نے دو ہفتوں میں اس معاملے میں مرکز اور پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کیا کارروائی کی ہے اس کی وضاحت کریں۔ عدالت نے نیوز چینلز کے ذریعہ کیبل ٹی وی (ریگولیشن) ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر بھی مخصوص جوابات طلب کیے ہیں۔ اس کیس کی اگلی سماعت دو ہفتوں کے بعدہوگی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close