اہم خبریں

اپنی مرضی چلا رہا ہے ریلوے، تارکین وطن مزدوروں سے بنگال میں پھیلے گا کورونا : ممتا بنرجی

کولکاتہ،27مئی(آئی این ایس انڈیا) ورکرز اسپیشل ٹرینوں کو لے کر مغربی بنگال اور مرکزی حکومت کے درمیان ایک بار پھر تنازع تیز ہو گیا ہے۔وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ورکرز اسپیشل ٹرینوں کو لے کر ریلوے کی وزارت پر نشانہ لگایا ہے۔

ممتا نے کہا کہ ریلوے تارکین وطن کارکنان کے لئے خصوصی ٹرینیں اپنی مرضی اور شرائط پر چلا رہا ہے۔ممتا نے کہا کہ مغربی بنگال امپھان کے بعد بڑی آفت کا سامنا کر رہا ہے اور ریلوے روزانہ ورکرز ٹرینیں بھیج رہا ہے۔اس سے کووڈ 19 کے معاملات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ میں نہیں جانتی کہ ریلوے کی وزارت ایسا کیوں کر رہی ہے،ہم دو لاکھ مہاجر مزدوروں کی جانچ کس طرح کریں گے؟ کیا مرکز مدد کرے گا؟ ۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ آپ مہاراشٹر کو خالی کر رہے ہیں اور بنگال میں کورونا پھیلا رہے ہیں۔ممتا نے کہا کہ پورے بنگال میں تارکین وطن محنت کشوں کی 11 ٹرینیں دیر رات مختلف مقامات پر آ رہی ہیں،17 ٹرینیں اور آنی ہیں۔ممتا نے کہاکہ بی جے پی مجھے سیاسی طور پر پریشان کر سکتی ہے،مگر وہ ریاست کو کیوں نقصان پہنچا رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریل کی وزارت نے کوئی ذمہ داری نہیں دکھائی ہے۔

ممتا نے کہا کہ یہ وقت اس معاملے پر سیاست کرنے کا نہیں ہے،میں وزیر اعظم سے اپیل کرتی ہوں کہ کورونا کا غضب اب نہیں بڑھنا چاہیے، یہ پہلے ہی ملک میں کافی پھیل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیس بنگال ہی نہیں، سب جگہ بڑھ رہے ہیں،کیا یہ بہار میں نہیں پھیل رہا ہے جہاں جے ڈی یو کے ساتھ بی جے پی اقتدار میں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے میں وزیر اعظم کا دخل چاہتی ہوں، وہ ہماری مدد کریں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close