اہم خبریں

آسام: پروگرام میں بی جے پی لیڈروں نے سوشل ڈسٹینسنگ کا بنایا مذاق، گلے ملتے نظر آئے

گوہاٹی،23مئی (آئی این ایس انڈیا) کورونا وبا سے سب سے زیادہ لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی تاریخ کو چوتھی بار بڑھا دیا گیا ہے۔ایسے میں پی ایم مودی ریاستی حکومتوں کو سوشل ڈسٹینسنگ کا خاص خیال رکھنے کے لئے بار بار کہتے رہے ہیں،اگرچہ آسام کے کریم گنج ضلع میں بی جے پی کے لیڈران سرکاری احکامات کی دھجیاں اڑاتے نظر آئے۔آسام کے کریم گنج ضلع میں بی جے پی کے لیڈروں نے ایک پروگرام منعقد کیاجہاں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی، تو وہیں اس پروگرام میں ملاقات کے دوران سوشل ڈسٹینسنگ کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔سوشل ڈسٹینسنگ کے تمام معیار کی خلاف ورزی کریم گنج کے کچھ بی جے پی لیڈروں نے حال میں ضلع ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صدر کے اعزاز میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا،

جہاں سابق ممبر اسمبلی مشن رنجن داس اور پارٹی کے دیگر کارکنان سمیت بڑی تعداد میں بی جے پی لیڈر ان موجود رہے۔میٹنگ کی ایک ویڈیو میں بی جے پی رہنماؤں اور کارکنوں کو دیکھا گیا، جو کریم گنج ضلع ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے موجودہ صدر بشوروپ بھٹاچاریہ کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ساتھ ہی سوشل ڈسٹینسنگ کو لے کر حکومت کی طرف سے جاری معیار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئے۔وہیں کچھ بی جے پی لیڈران ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے بھی نظر آئے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close