اہم خبریں

راہل گاندھی کے مزدوروں کے ساتھ بات چیت کے ویڈیوپر مایاوتی نے کہا : ہمدردی کم، ڈرامہ زیادہ ہے

نئی دہلی،23 ؍مئی ( آئی این ایس انڈیا ) اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی اور بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی مہاجر مزدوروں کے مسائل پر مسلسل کانگریس پر حملہ کر رہی ہیں۔بسیں چلانے کو لے کر کانگریس کو نصیحت دینے کے بعد اب مایاوتی نے بغیر راہل گاندھی کا نام لئے مہاجر مزدوروں کے ساتھ بات چیت کا ویڈیو شیئرکرنے پر ان پر نشانہ لگایا ہے۔

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ کانگریسی لیڈر کی طرف سے دکھایا جا رہا ویڈیوز ہمدردی والا کم اور ڈرامہ زیادہ لگتا ہے۔کانگریس اگر یہ بتاتی کہ اس نے ان سے ملتے وقت کتنے لوگوں کی مدد کی ہے تو یہ بہتر ہوتا۔آج پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کروڑوں مہاجر کارکنوں کی جو حالت زار نظر آرہی ہے اس کی اصلی قصور وار کانگریس ہے کیونکہ آزادی کے بعد ان کے دوراقتدار کے دوران اگر روزی روٹی کا صحیح بندوبست گاؤں / شہروں میں کیا ہوتا تو انہیں دوسری ریاستوں میں کیوں نقل مکانی کرنی پڑتی؟

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج صبح مزدوروں کے ساتھ بات چیت کا ویڈیو شیئر کیا تھا۔ ویڈیو میں راہل گاندھی نے گھر واپس آ رہے مہاجر مزدوروںسے بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ ہریانہ سے آ رہے ہیں اور تقریباً100 کلومیٹر کے فاصلے طے کر چکے ہیں۔کھانے کے سوال پر ایک مہاجر خاندان نے بتایا کہ راستے میں کچھ مل گیا تو کھا لیتے ہیں ورنہ ایسے ہی چل رہے ہیں۔خاندان نے کہا لاک ڈاؤن سے پہلے اگر کچھ مہلت دے دی جاتی تو سب اپنے گاؤں نکل جاتے ہیں۔ہر بار لاک ڈاؤن کی تاریخ آگے بڑھ رہی ہے۔ اس لیے گھر جانے پر مجبور ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close