اہم خبریں

بنگال بی جے پی صدرکامطالبہ،متاثرین کے اکائونٹ میں معاوضہ بھیجاجائے

کولکاتہ 22مئی(آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی آج مغربی بنگال میں امپھان طوفان کی تباہی کا جائزہ لینے کولکاتہ پہنچے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکھڑ کے ساتھ ہوائی دورہ کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے راحت رقم کو براہ راست متاثر لوگوں کے اکاؤنٹ میں بھیجنے کا مطالبہ کیاہے۔بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش کی مانگ سے ریاست میں ایک اور سیاسی طوفان اٹھ سکتاہے۔ ایک طرح سے دلیپ گھوش نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے یہ کہہ دیا ہے کہ ریاستی حکومت کو راحت پیکیج دینے کی بجائے متاثرین کے اکاؤنٹ میں براہ راست معاوضہ بھیجاجائے۔ اب دیکھناہوگا کہ اس پر سی ایم ممتا بنرجی کیا جواب دیتی ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close