اہم خبریں

سورت میں بحث کے دوران فائرنگ ، ایک زخمی

سورت 22مئی(آئی این ایس انڈیا) گجرات کے شہر سورت میں دو فریقوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص 16 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔ پولیس نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔پولیس کے مطابق ، یہ واقعہ جمعرات کی رات شہرمیں پیش آیا۔ واقعے میں ملوث شخص کوپکڑاگیاہے۔اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اے ایم پرمارنے کہاہے کہ ملزم دھمیندر سنگھ علاقے میں غیرسماجی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے بدنام ہے۔ اس واقعے کے بعد ہم نے اسے تحویل میں لیاہے۔حکومتی رہنما خطوط کے مطابق ملزم کوکورونا وائرس ٹیسٹ کے بعد ہی گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس انسپکٹر منہر پٹیل نے بتایا کہ زخمی نوجوان کا مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔پٹیل نے کہا ہے کہ جمعرات کی رات کو ، دھرمیندر سنگھ نے دونوں افراد کے مابین مفاہمت کے لیے ملاقات کی۔ کچھ دن پہلے دونوں میں لڑائی ہوئی تھی۔ اس گفتگو کے دوران ، سنگھ کسی چیز پر اپناتوازن کھو بیٹھا اور اسے اپنی بندوق سے گولی مار دی۔انھوں نے کہاہے کہ لیکن گولی ایک لڑکے کو لگی۔ یہ لڑکا کچھ فاصلے پر کھڑا تھا جہاں سے یہ تینوں باتیں کررہے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close