اہم خبریں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ممتا بنرجی سے بات کی: طوفان ’امفان‘ سے نمٹنے کے لئے مدد کی یقین دہانی کرائی

نئی دہلی ،19 ؍مئی ( آئی این ایس انڈیا ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے کی ہے۔وزیر داخلہ نے ممتا بنرجی کو مغربی بنگال میں طوفان ’امفان‘ کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔امت شاہ نے ممتا بنرجی سے کہا کہ مرکزی مغربی بنگال کی مدد کرنے کے لئے مصروف عمل ہے اور اڑیسہ سمیت دونوں ریاستوں میں این ڈی آر ایف کی ٹیم تعینات کر دی گئی ہے۔مرکزی حکومت ہر وہ ضرورت پورا کرنے کے لئے تیار ہے جس کی طوفان سے متاثر ریاستوں کو ضرورت ہو گی۔اس کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ نے اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک سے بھی بات کی ہے اور ریاست میں طوفان امفان سے نمٹنے کے لئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے دوبارہ اس بات کا یقین دلایا کہ دونوں متاثر ریاستوں کو ہر ممکن مدد دینے کے لئے مرکزی وزارت داخلہ پوری طرح تیار ہے۔

بتا دیں کہ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طوفان امفان 20 مئی یعنی بدھ کو مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرائے گا اور اس دوران اس کے تحت چلنے والی ہوائیں 195 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تیز ہو سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امفان 20 مئی کو بے حد شدید طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔اس دوران مغربی بنگال میں دیگھا اور بنگلہ دیش کے ہتیا جزائر کے درمیان تیز رفتار سے گزر سکتا ہے۔بتا دیں کہ اڑیسہ حکومت نے ریاست کے ساحلی علاقوں سے تقریباً11 لاکھ لوگوں کو باہر نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔اسی طرح مغربی بنگال میں بھی ساحلی علاقوں میں احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں جو کہ طوفان امفان سے نمٹنے کے لئے ضروری ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close