اہم خبریں

جینت سنہا بولے، میں انسانیت کے لئے بھیک مانگ رہا ہوں، ٹرین چلوا دیجئے

نئی دہلی،16نئی (آئی این ایس انڈیا) تارکین وطن محنت کشوں کے معاملے پر کانگریس ممبر پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر منیش تیواری اور سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے لیڈر جینت سنہا کے درمیان تیکھی بحث ہوئی۔جینت سنہا نے منیش تیواری کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں ہے،ہمیں پتہ ہے کہ لاکھوں مزدور سڑک پر ہیں۔ایسے میں ہمیں سیاست کرنے کی جگہ مل جل کر ان کی مدد کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں انسانیت کے لئے بھیک مانگ رہا ہوں کہ ٹرین چلا دیجئے تاکہ مزدور اپنے گھر جا سکیں۔

جینت سنہا نے کہا کہ مرکزی حکومت مزدوروں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے،اب ریاستی حکومتوں کو مرکز سے اور ٹرین کا مطالبہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہزاری باغ میں نے وزیر اعلی کو 60 ہزار لوگوں کی فہرست بھیجی ہے،وہ سب کے سب واپس جھارکھنڈ لوٹنا چہاتے ہیں،6 لاکھ لوگوں نے جھارکھنڈ حکومت سے واپس لوٹنے کی فریاد کی ہے،میں چاہتا ہوں کہ وزیر اعلی مرکزی حکومت سے اور ٹرین چلوانے کا مطالبہ کریں، تاکہ جو لوگ سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں وہ واپس آ سکیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close