اہم خبریں

جائوڑیکر بولے، راہل کے مطالبے سے زیادہ کر دی لوگوں کی مدد

نئی دہلی،16نئی (آئی این ایس انڈیا) کورونا بحران کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔اس پر بحث کے لئے مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جائوڑیکر نے کہا کہ کارکنوں کے لئے راہل گاندھی نے جو مانگا، اس سے زیادہ دیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کی اقتصادی حالت خراب ہو گئی ہے۔معیشت کو بہتر بنانے کے لئے پی ایم نریندر مودی نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے سارے تارکین وطن کارکنوں کو 10 کلو گندم یا چاول اور ساتھ میں 1 کلو دال مفت مل رہی ہے۔’ایک ملک ایک راشن کارڈ‘ اسکیم کے تحت سب کو فائدہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جو راہل گاندھی غریبوں کے لئے کوشش کر رہے ہیں حکومت نے اس سے زیادہ ہی دیا ہے۔تارکین وطن کارکنوں کا مسئلہ اس وقت ملک میں بحث ہے،لاکھوںمزدور اپنی آبائی ریاستوں کی جانب پیدل ہی واپس آ رہے ہیں جن کی تصاویر مسلسل سامنے آ رہی ہیں،ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر بولے کہ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو 11 ہزار کروڑ روپے دئے ہیں،روپے دیتے ہوئے ہم نے کہا تھا کہ آپ کے یہاں جو بھی مزدور ہیں، انہیں روکیں، انہیں پناہ دیجئے، ان کو کھانا تین بار دو، ان کا سب کچھ بندوبست کیجیے، اس کے لئے انہیں پیسے دئے ہیں لیکن اگر وہاں کہیں نہیں ہو رہا تو ایک مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس کا ایک دوسرا پہلو بھی ہے کہ ایسے بحران کے وقت لوگوں کو گھر جانے کا دل کر رہا ہے۔10 لاکھ مزدور ریلوے سے اپنے ٹھکانوں پر گئے ہیں تو روڈ سے جانے کا اب کوئی مطلب نہیں ہے۔دیکھنے میں آ رہا ہے کئی ریاستوں میں جو لوگ سڑک پر چل رہے ہیں، ان کو بھی بسوں میں بٹھا دیا اور بسوں سے دوسری ریاستوں کی حد تک پہنچا دیا،مزدوروں کو بھی یہ سمجھنا چاہئے کہ وہ جان خطرے میں نہ ڈالے اور حکومت کا ساتھ دیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close