اہم خبریں

راہل گاندھی کے بیان پر گری راج سنگھ کا حملہ، کہافصل بھی نہیں پہچان سکتے

نئی دہلی،16نئی (آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر بڑا حملہ بولا۔گری راج نے کانگریس پر کورونا پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ راہل کو فصل پہچاننے کی صلاحیت نہیں ہے۔گری راج نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا کی ڈکٹیٹر کم جونگ کی طرح ہیں۔ایک نجی چینل کے ساتھ بات چیت میں گری راج نے کہا کہ ممتا بنرجی کم جونگ کی طرح بات کر رہی ہیں۔بتا دیں کہ ممتا نے مرکزی حکومت کے اعلان شدہ20 لاکھ کروڑ کے پیکیج کو زیرو قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس میں عام لوگوں اور کسانوں کے لئے کچھ نہیں ہے۔گری راج نے کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ کانگریس کورونا پر سیاست کرنے میں لگی ہوئی ہے۔بتا دیں کہ راہل نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اس وقت کسانوں اور غریبوں کے ہاتھ میں براہ راست پیسہ پہنچنا چاہئے،اس لئے حکومت کو اس پیکیج پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ براہ راست کیش ٹرانسفر، منریگا کے کام کے دن 200 دن، کسانوں کو پیسہ وغیرہ کے بارے میں مودی جی غور کریں، کیونکہ یہ تمام ہندوستان کا مستقبل ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close