اہم خبریں

پیوش گوئل کادعویٰ،لاک ڈائون میں ایک بھی شخص بھوکا نہیں رہا، فرح خان نے آئینہ دکھایا

نئی دہلی15مئی(آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیرپیوش گوئل نے کہاہے کہ ہم نے پورے تین ماہ گزارے ہیں اور ایک بھی فردبھوک نہیں مرا ہے۔اس پرفرح خان علی نے ٹویٹ کیا ہے ، جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہا ہے۔ فرح خان علی نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے پیوش گوئل کے بیان کا جواب دیا ہے اوریہ بھی کہاہے کہ جناب یہ سچ نہیں ہے۔ یہاں بہت سارے لوگ ہیں ، میں نے بہت سے لوگوں کودیکھاہے جو خود بھوکے ہیں۔ فرح خان علی کے ٹویٹ کو سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں مل رہی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ لوگ اس پرسخت تبصرے بھی کررہے ہیں۔

فرح خان علی نے پیوش گوئل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھاہے کہ یہ سچ نہیں ہے سر۔بہت سارے لوگ ایسے ہیں جن کومیں نے دیکھاہے وہ جو بھوک سے مر رہے ہیں اور میں نے اپنی ذاتی صلاحیت میں مددکی ہے اور میں اب بھی جاری ہوں۔پیوش گوئل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے تین ماہ گزارے ہیں اور ایک بھی شخص بھوکا نہیں ہے۔ یہ صرف ریاست اور مرکزی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ نہیں ہے۔ یہ تقریباََ 130 کروڑ ہندوستانیوں کی محنت ہے۔جئب کہ مزدوروں کی بدحالی اورنباتات کھانے کی تصاویراورتفصیل مستقل میڈیامیں آرہی ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close