اہم خبریں

دہلی میں ایک ماہ کے دوران زلزلے کاچوتھاجھٹکا

نئی دہلی15مئی(آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت میںایک بار پھر زلزلہ آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق ، جمعہ کے روز دہلی کے پیتم پورہ میں کم شدت کا زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.2 تھی۔ زلزلہ صبح 11.28 بجے ہوا۔ بہت سے لوگوں کویہ احساس تک نہیں تھا کہ زلزلے کا جھٹکا لگا ہے۔ لیکن پچھلے کچھ دنوں سے دہلی میں زلزلے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ 10 مئی کووزیر پور میں 3.5 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس سے قبل 12 اور 13 اپریل کو دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

لاک ڈاؤن کے بعد سے دہلی میں چار زلزلے آئے ہیں۔دہلی میں اپریل اور مئی کے اندر پانچ زلزلے آچکے ہیں۔0 مئی کو 3.4 شدت کے زلزلے کا مرکز سطح سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ اس میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس کے علاوہ 3 مئی کو بھی ہلکا زلزلہ آیا تھا۔ اس سے قبل ، 12 اپریل کو شام 5:30 بجے کے لگ بھگ دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس کے بعد ، 13 اپریل کو ایک بار پھر زلزلہ آیا۔

اس دن ریکٹراسکیل پر شدت 2.7 ریکارڈ کی گئی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ ابھی بھی گھروں میں موجودہیں جن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ کانگریسی لیڈرپرتھویراج چوہان کا مشورہ،مندروں کے سونے عطیہ میں لیے جائیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close