اہم خبریں

کانگریس نیرو مودی کو بچانے کی ہر طرح سے کوشش کر رہی ہے: بی جے پی

نئی دہلی،14مئی (آئی این ایس انڈیا) بی جے پی نے جمعرات کو کانگریس پر مفرور کاروباری نیرو مودی کو بچانے کی ہر طرح سے کوشش کرنے کا الزام لگایا جس کے خلاف لندن کی ایک عدالت میں حوالگی کو لے کر سماعت چل رہی ہے۔مرکز میں حکمراں پارٹی نے گرفتار ہیرا کاروباری کے دفاع میں ہائی کورٹ کے ایک سابق جج اور اس وقت کانگریس کے رکن کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹی پر نشانہ لگایا۔

ویڈیوز کانفرنس کے ذریعے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ ممبئی اور الہ آباد ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج ابھے تھپسے،نیرو مودی کے دفاع میں گواہ بنے اور دعوی کیا کہ نیرو مودی کے خلاف دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کا کوئی معاملہ قانون کے سامنے ٹک نہیں پائے گا۔ان کو بچانے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔

پرساد نے کہاکہ مفرور نیرو مودی کے حق میں کانگریس پارٹی کے لیڈر ابھے تھپسے کی لندن کے ویسٹ منسٹر کورٹ میں گواہی سے کانگریس کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔بی جے پی اس پورے معاملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ پرساد نے کہا کہ تھپسے 2018 میں کانگریس میں شامل ہوئے اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی،

اشوک گہلوت اور اشوک چوان سے ملاقات بھی کی۔مرکزی وزیر قانون نے الزام لگایا کہ تھپسے ذاتی حیثیت سے نہیں بلکہ کانگریس کی طرف سے کام کر رہے ہیں۔راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے پرساد نے کہا کہ ایک طرف راہل ہندوستان میں نیرومودی کو لے کر سوال پوچھتے ہیں، تو دوسری طرف کانگریس کے لیڈر ابھے تھپسے عدالت میں نیرو کیلئے گواہی دیتے ہیں۔ایسے میں راہل گاندھی اور کانگریس بتائیں کہ آخر وہ کیا چاہتے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close