اہم خبریں

مغربی بنگال :امام ایسی سی ایشن کا مطالبہ، بعد میں منائیں گے عید : 30 مئی تک ممتا بڑھائیں لاک ڈاؤن

کولکاتہ، 10 مئی (آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں کورونا وائرس انفیکشن کے کیس لگاتار بڑھ رہے ہیں۔بڑھتے کورونا بحران کے پیش نظر مغربی بنگال میں امام یونین نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے۔امام یونین کا مطالبہ ہے کہ موجودہ بحران کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کو مئی کے آخر تک بڑھا دیا جائے۔بنگال امام ایسوسی ایشن کے صدر محمد یحیی کے مطابق ریاستی حکومت نے پہلے ہی لاک ڈاؤن 21 مئی تک کے لئے بڑھا دیا ہے۔

ریاستی حکومت عیدالفطر کو دیکھتے ہوئے 25 مئی کو لاک ڈاؤن میں کچھ چھوٹ دے سکتی ہے۔محمد یحیی نے خط میں لکھا ہے کہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ لاک ڈاؤن 30 مئی تک بڑھا دیا جائے،ہم نے بڑاصبر کیا ہے، ہم ایک بار پھر یہی کریں گے،ہمیں جشن منانے کی ضرورت نہیں ہے۔محمد یحیی نے لکھاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں کسی بھی قیمت پر 30 مئی سے پہلے رعایت نہیں دی جانی چاہئے،چاہے اس کے لئے آپ مرکزی حکومت حکومت سے مطالبہ کریں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close