اہم خبریں

اڑیسہ: لاک ڈائون پرعمل کرنے والی ٹیم سے خاتون کی بدسلوکی، پولیس نے کیا گرفتار

اڑیسہ،09 ؍اپریل ( آئی این ایس انڈیا ) جج پور پولیس نے ایک خاتون کو بی ڈی او سے بدسلوکی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بی ڈی او اپنی ٹیم کے ساتھ علاقے میں لاک ڈائون قوانین کو نافذ کروا رہی تھی۔ اس دوران نجی کمپنی میں کام کرنے والی خواتین گاڑی سے کہیں جانے کی کوشش کر رہی تھی۔ خاتون کو لاک ڈائون پر عمل کرنے والی ٹیم کا روکنا مناسب نہیں لگا۔جج پور پولیس اسٹیشن افسر انل کمار موہنتی نے بتایا کہ دناگڑی بی ڈی او منی پرساد مشرا اپنے ساتھیوں کے ساتھ علاقے میں منگل کو لاک ڈائون نافذکروا رہے تھے۔ اس دوران خاتون کو گاڑی میں سفر کرنے سے روکا گیا۔ جس سے خاتون کو ناگوار گزری۔ اس نے افسر کے چہرے سے ماسک کھینچ لیااور ان کو ذلیل بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم خاتون نے ڈیوٹی پرتعینات سرکاری ملازم کا موبائل بھی چھین کر خراب کر دیا۔اس سلسلے میں خواتین کے خلاف جج پورپولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔ ملزم خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اس کو گرفتار کرنے کے ساتھ ہی آگے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اڑیسہ میں کرونا وائرس انفیکشن کی 42 رپورٹ درج کی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 5734 ہو گئی ہے۔ کرونا بحران کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے ریاست میں 30 اپریل تک کے لئے لاک ڈاو?ن بڑھا دیا ہے۔ لاک ڈائون کی مدت بڑھانے والا اڑیسہ پہلی ریاست بن گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close