اہم خبریں

بیکانیر میں کروناکی ستم ناکی : ۶؍ نئے مثبت کیس سامنے آگئے، ایک خاندان کے۵؍ متاثرین

بیکانیر ؍ 8اپریل( آئی این ایس انڈیا ) یہاں بدھ کو 6 کرونا مثبت سامنے آگیا، جس 6 سال کی بچی سے 42 سال تک کے مرد شامل ہیں۔ وہیں پانچ پہلے پازیٹیوملے ایک معمرکے اہل خانہ ہیں ، جو اس معمر کی وجہ سے کرونا سے متأثر ہوگئے ۔ خیال رہے کہ مذکورہ معمر شخص کی موت ہوچکی ہے ۔ اس عورت کے خاندان کے 10 افراد کرونا پازیٹیو ہو گئے ہیںں جس کے بعد شہر میں 20 پازیٹیو رپورٹ ہو چکی ہیں۔بدھ سے کرفیو کے عمل پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ انفیکشن سے متاثرہ پورے علاقے گھیر کر گھر گھر اسکریننگ شروع کی گئی،جو بھی پازیٹیو شخص کے رابطے میں یا جس میں کروناکے آثار نظر آرہے ہیں ، اس کی آئی سولیشن میں لے جاکر جانچ ہوگی۔ نگیٹو ہونے پر اسے قرنطینہ میں بھیجا جائے گا اور پازیٹیو مریض کافوری طور پر علاج شروع کروایا جائے گا۔ضلع مجسٹریٹ نے منگل کی رپورٹ آنے کے بعد اب تک کے حالات کا جائزہ لیا ہے۔محکمہ صحت سمیت ضلع کے اہم حکام کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں ایک ایک مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ہاسپٹل میں مریضوں کو بھرتی کرنے کے بندوبست کو تیار رکھنے کو کہا گیا ،وہیں طبی حکام کی وافر تعداد میں ٹیم تشکیل دے کر ایک ایک گھر کی اسکریننگ کی ہدایت دی ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close