اہم خبریں

مدھیہ پردیش: کانگریس لیڈر عارف مسعود کو ہائی کورٹ سے ملی ضمانت : فرانس کے خلاف احتجاج میں مذہبی جذبات بھڑکانے کا ہے الزام

بھوپال،27 ؍نومبر( آئی این ایس انڈیا ) مدھیہ پردیش کے کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود کو ایک ریلی کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں ہائی کورٹ سے پیشگی ضمانت مل گئی ہے۔ عارف مسعود نے گزشتہ ماہ بھوپال کے اقبال میدان میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، جس کے بعد مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔بدھ کے روز مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی جبل پور بینچ نے عارف مسعود کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔ آج عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے پیشگی ضمانت دے دی۔ واضح رہے کہ عارف مسعود احتجاج کے بعد سے فرار تھے۔ پولیس نے پہلے ان کے خلاف ہجوم جمع کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا اور اس کے بعد مذہبی جذبات بھڑکانے کے لئے ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close