قومی

اگنی پتھ اسکیم:15جولائی کوہوگی سپریم کورٹ میں سماعت

نئی دہلی،13جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) سپریم کورٹ فوج کی بھرتی کے لیے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مرکزی حکومت کی طرف سے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گی،سماعت 15 جولائی کو ہوگی۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بنچ اس معاملہ کی سماعت کرے گی۔اسکیم کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ دو سال سے ایئر فورس میں تقرری کا انتظار کر رہے ہیں ،انہیں خدشہ ہے کہ ان کا 20 سالہ کیریئر کم ہو کر چار سال رہ جائے گا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 2017 میں 70 ہزار سے زائد طلبا کو ٹریننگ دی گئی۔ٹریننگ کے بعد طلبہ کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اپائنٹمنٹ لیٹر جاری کردیئے جائیں گے ؛لیکن اب اس اسکیم کے متعارف ہونے سے ان طلبہ کا کیرئیر داؤ پر لگ گیا ہے،تاہم مرکزی حکومت نے اگنی پتھ اسکیم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ میں کیویٹ بھی داخل کیا ہے۔ ایڈوکیٹ ایم ایل شرما اور اب ہرش اجے سنگھ اور ایک دوسرے نے اس معاملے پر عرضی دائر کی ہے۔مرکزی حکومت نے ایک کیویٹ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلہ پر کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے عدالت کو مرکز کا رخ بھی سننا چاہیے۔

غور طلب ہے کہ اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے لیے انڈین ایئر فورس کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔فضائیہ کے مطابق ماضی میں بھرتی کے لیے 6,31,528 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جب کہ اس بار 7,49,899 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ یہ کسی بھی فضائیہ کی بھرتی کے لیے درخواستوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔تاہم،بہار، یوپی، ہریانہ کے نوجوان اگنی پتھ اسکیم سے ناخوش ہیں اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button