اگنی پتھ اسکیم: کیا نئے ہندوستان میں صرف دوستوں کی شنوائی ہو گی : راہل گاندھی

نئی دہلی، 24 جون (ہندوستان اردو ٹائمز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو اگنی پتھ اسکیم پر وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا نئے ہندوستان ملک کے ہیروں کی نہیں ،بلکہ مودی کے دوستوں کی شنوائی ہوگی ؟
انہوں نے ایک خبر کا بھی حوالہ دیا جس میںدعویٰ کیا گیا ہے کہ فوج کے اعزازی کپتان کے مطابق اگنی پتھ منصوبہ فوج کو برباد کر دے گا۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ایک طرف ملک کا پرم ویر ہے اور دوسری طرف وزیر اعظم کا غرور اور آمریت ہے۔ کیا نئے ہندوستان میں صرف دوستوں کی ہی سنی جائے گی، ملک کے ہیروز کی نہیں؟
واضح ہو کہ اہم بات یہ ہے کہ اگنی پتھ اسکیم کا اعلان 14 جون کو کیا گیا تھا، جس میں ساڑھے 17 سال سے لے کر 21 سال کی عمر کے نوجوانوں کو صرف چار سال کے لیے فوج میں بھرتی کرنے کا انتظام ہے۔ چار سال کے بعد ان نوجوانوں میں سے صرف 25 فیصد کی سروس ریگولر ہو سکے گی۔
اس اسکیم کیخلاف کئی ریاستوں میں مظاہروں کے درمیان حکومت نے 2022 میں بھرتی کے لیے عمر کی بالائی حد کو بڑھا کر 23 سال کر دیا تھا، نیز اس کیلئے فوج نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔