کشمیر

اگلے چند سالوں میں جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کی ضرورت نہیں ہوگی: امت شاہ

نئی دہلی، 19مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج جموں میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 83 ویں یوم تاسیس پریڈ میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے سری نگر کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں فوجیوں سے خطاب کیا اور ان کی تعریف کی۔ واضح ہو کہ یہ پہلا موقع ہے جب دارالحکومت دہلی سے سی آر پی ایف کے یوم تاسیس کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگلے چند سالوں میں جموں و کشمیر اور شمال مشرق میںسی آرپی ایف کی ضرورت نہیں رہے گی۔ پریڈ کے بعد سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے اپنی جانیں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس عزم کے ساتھ سی آر پی ایف کشمیر، نکسل علاقوں اور شمال مشرقی ریاستوں میں کام کر رہا ہے، اس سے لگتا ہے کہ اگلے چند سالوں میں ہمیں تینوں علاقوں میں سی آر پی ایف کی ضرورت نہیں رہے گی۔ امت شاہ نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو سارا کریڈٹ سی آر پی ایف کو جاتا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی فورسز نے جموں و کشمیر میں جو سب سے بڑا کام کیا ہے وہ یہ ہے کہ انہیں پاکستان کی طرف سے ا سپانسرڈ دہشت گردی پر فیصلہ کن کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف نے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے میں اہم رول ادا کیا ہے اور سی آر پی ایف نے ملک کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button