کشمیر

اپن پارٹی نائب صدر چودھری ذوالفقار علی کا ہیرا نگر دورہ، 10ویں کلاس امتحان میں 99.2فیصد نمبرات حاصل کرنے پر سمیرہ شکیل کو مبارک باددی

لیفٹیننٹ گورنر سے قبائلی طلبا کی حوصلہ افزائی کے لئے سمیرہ کے سبھی مستقل تعلیمی اخراجات بردداشت کرنے کی گذارش

ہیرا نگر(کٹھوعہ)،اپنی پارٹی نائب صدر اور سابقہ کابینہ وزیر چودھری ذوالفقار علی نے10ویں کلاس کے بورڈ امتحان میں99.2فیصد نمبرات حاصل کرنے پر سمیرہ شکیل، اُس کے والد شکیل احمد اور والدہ رفیقہ بیگم کومبارک باد پیش کی ہے۔
چودھری ذوالفقار علی ہفتہ کے روز ضلع کٹھوعہ کی تحصیل ہیرا نگر کے کور قصبہ میں سمیرہ کی رہائش گاہ پہنچے۔انہوں نے دسویں بورڈ امتحان میں اچھے نمبرات لینے پر سمیرہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اُس میں تقابلی امتحان پاس کرنے کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے بیٹی پر اچھی محنت کرنے کے لئے اُس کے والدین کی بھی ستائش کی جنہوں نے موسمی نقل مکانی جیسی مشکل کے باوجود بچی کو معیاری تعلیم کے زیور سے آراہستہ کیا۔ انہوں نے اُمیدظاہر کی کہ سمیرہ کی مشکل حالات میں بھی بہترین کارکردگی سے قبیلہ کے دیگر طلبا کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔
چودھری ذوالفقار علی نے ٹرائبل بچی کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک لاکھ روپے نقد، ایک لیپ ٹا پ اور 30ہزار روپے اسکالرشپ دینے کے فیصلے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی تعریف کی۔ البتہ انہوں نے اسکالرشپ صرف تیس ہزار تک دینے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ حکومت کو چاہئے کہ اِس بچی کے سبھی تعلیمی اخراجات بردداشت کریں تاکہ وہ بہتر تعلیم حاصل کر سکے اور اپنے علاقہ کی خدمت کے قابل بن سکے۔
چودھری ذوالفقار علی نے علاقہ کے سرپنچ، معزز شخصیات اور اسکول جس میں سمیرہ زیر تعلیم تھی ، کے اساتذہ کو بھی مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر والدین نے مبارک باد دی دینے گھر آنے پر اپنی پارٹی لیڈران کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناءموصولہ پریس بیان میں اپنی پارٹی لیڈر نے کہا ہے کہ قبائلی طبقہ کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں کئی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے اور کچھ موسمی نقل مکانی، ناقص مالی پسماندگی اور مستقل گھر نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی ادھوری چھوڑ دینے جیسے حالات پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ قبائلی طبقہ کے طلبا کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ قبائلی طبقہ کے طلبا کا ایک سروے کرایا جائے تاکہ اُن کی تعلیمی، اقتصادی اور سماجی بہتری کیلئے منصوبہ تیار کیاجاسکے۔ اعلیٰ تعلیم کے لئے قبائلی طلبا کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ سابقہ وزیر اپنی پارٹی صدر بنی بسوہلی(کنڈی)یاسر چودھری، یوتھ ونگ ریاستی نائب صدر رقیق احمد خان بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ اس دوران سرپنچ محمد جمیل، سرپنچ پنکی، سماجی کارکن سعید چودھری ہیرا نگر اور سوم راج بھی موجود تھے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button