اپنے بیانات کو لےکرہمیشہ موضوع بحث رہنے والے ہمنتا بسوا سرما نے اس بار ماں بننے کی صحیح عمر بتائی

گوہاٹی ، 28جنوری :(ہندوستان اردو ٹائمز) آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما (ہیمانتا بسوا سرما) اپنے بیانات کو لے کرہمیشہ موضوع بحث رہتے ہیں۔ اب ایک بار پھر انہوں نے ہفتہ (28 جنوری) کو ایسا بیان دیا کہ پھر بحث شروع ہوگئی۔آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ہفتہ (28 جنوری) کو ایک سرکاری پروگرام میں ماں بننے کی صحیح عمر بتائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کم عمری کی شادی اور زچگی کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ اگلے پانچ چھ ماہ میں کئی ہزار شوہروں کو گرفتار کر لیا جائے گا کیونکہ 14 سال سے کم عمر کی لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق جرم ہے۔یہاں تک کہ اگر شادی قانونی نہیں ہے۔
آسام کے وزیراعلیٰ کا تبصرہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے، جب ریاستی حکومت نے 14 سال سے کم عمر کی نابالغ لڑکیوں سے شادی کرنے والے مردوں کیخلاف POCSO ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خبرکے مطابق ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ خواتین کو ماں بننے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ کسی بھی عورت کی ماں بننے کی صحیح عمر 20 سال سے 30 سال تک ہے۔
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ جن کی شادی نہیں ہوئی وہ جلدی کریں۔ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ وہ بہت جلد ماں بننے کے خلاف ہیں لیکن پھر بھی خواتین کو زیادہ انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ قدرت نے ہمارے جسم کو اس طرح بنایا ہے کہ ہر چیز کی ایک عمر ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بیان آسام میں ایک سرکاری پروگرام میں دیا ہے۔