بہارپٹنہ

اپنی نسل کوآزادی کی تاریخ سے واقف کراناوقت کاتقاضہ: قاری شعیب احمد

دارالعلوم رحمانیہ بھدونی میں یوم جمہوریہ تقریب کاانعقاد

نوادہ (محمد سُلطان اختر ) شہرنوادہ کےمحلہ بھدونی شریف ملت کالونی میں واقع دارالعلوم رحمانیہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم جمہوریہ 26جنوری کےموقع پر دارالعلوم کےناٸب مہتمم مولانا قاضی ضیا ٕالدین مظاہری نے 9بجےپرچم کشائی کی۔ دارالعلوم رحمانیہ کی طالبہ طاہرہ پروین ساجدہ پروین نےراشٹریہ گیت سارے جہاں سےاچھاہندوستان ہمارا پڑھ کرسامعین کےدلوں کومنور کیا بعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محمداسعداللہ محمد احمداللہ محمدآصف ودیگرطلبہ وطالبات نےنعت مکالمہ وتقریر پیش کیا۔

اس موقع پردارالعلوم رحمانیہ ملت کالونی نوادہ کےسرپرست حضرت مولانا قاری شعیب احمد صاحب نےاپنے پیغام میں کہاکہ آج ملک بھارت میں 74واں جشن یوم جمہوریہ منایاجارہاہے اس موقع سےہم سب کوغورکرنا چاہیٸے کہ ہمارے بڑوں نےکیسی قربانی پیش کی اپنےجان مال ودولت عہدہ کرسی منصب سب کو لٹادیالیکن ظالم حکمراں انگریزسے مصالحت نہیں کی اوراپنےعمل سےبتادیاکہ ہم مٹ سکتےہیں لیکن ملک بھارت میں غیرقانونی اورظلم وستم سے لبریزحکمراں کوبرداشت نہیں کرسکتے جان دیناآسان لیکن ظالم وجابر حکمراں کی اطاعت مشکل ہی نہیں ناممکن ہےاس سوچ رکھنےوالےمجاہدین کی قربانی کےبعدملک آزادہوااور آج ہم سب قانون نافذ ہونےکی تاریخ میں جشن منانےکےقابل ہوۓ،ہروقت ان تاریخ پرذہن رکھناچاہیٸے،نٸی نسل کوتاریخ سےواقف کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

دارالعلوم رحمانیہ کےناٸب مہتمم مولاناقاضی ضیا ٕالدین مظاہری نےکہا،ملک کی آزادی میں جتنی مشقتیں ہمارے آبا ٕاجدادنےاٹھاٸی ہےاگرہم اس کاتصورکرلیں توہمارےرونگٹے کھڑےہوجاٸیں،آخرکیوں اسلٸے کہ ملک بھارت میں قانون کی حکمرانی ہواورظلم کاخاتمہ ہو1950میں ملک بھارت کاآٸین تیارہوااور26جنوری 1950 کو یہ قانون نافذہواہم سب ارادہ کریں کہ ہرچیزبرداشت ہےلیکن قانون میں تبدیلی برداشت نہیں اس قانون نےہرشہری کوآزادی دےرکھی ہےکہ تم چاہے جس مذہب کومانوکُھل کرعلی الاعلان مانو کوٸی زورزبردستی نہیں، ایک بات رکھیں اگرہماراایمان محفوظ توہم محفوظ اگرایمان کمزورتوہم کمزور،قوت ایمانی کےساتھ ہم زندگی گذاریں۔
جلسہ کاآغازقاری منت اللہ مظاہری کی تلاوت اورعزیزم احمداللہ کےنعت سےہوااس موقع پر۔مولانامنت اللہ مظاہری حافظ سرفرازحافظ محمدولی حافظ اسعداللہ کےعلاوہ دارالعلوم رحمانیہ کےطلبہ وجملہ اساتذہ موجودتھے

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button