دیوبند

اٹاوہ کا نام بدل کر ملائم سنگھ یادو نگر رکھا جائے : فیصل سلمانی

دیوبند، 5؍ فروری (رضوان سلمانی)  سماج وادی پارٹی کے سابق ریاستی وزیر سرفراز خان نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ اترپردیش آنجہانی ملائم سنگھ یادو کی ملک کے تئیں خدمات کو دیکھتے ہوئے اٹاوہ کا نام ملائم سنگھ یادو نگر رکھا جائے۔

 

چکروتہ روڈ سہارنپور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر سرفراز خان نے کہا کہ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی ملائم سنگھ یادو نے اور ملک اور ریاست کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے ملک اور ریاست کی ترقی میں اضافہ کرنے کا کام کیا، جب جب ملائم سنگھ یادو اقتدار میں آئے تب تب انہوں نے ریاست کے چاروں طرف ترقی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں وزیر دفاع رہتے ہوئے ملک کی سرحدوں کو پوری طرح محفوظ رکھا ، پڑوسی ممالک سے بھی اچھے تعلقات بنائے رکھے۔ انہوں نے ہمیشہ سیکولرازم کو آگے بڑھانے کا کام کیا ہے۔ سہارنپور کے سابق شہر صدر فیصل سلمانی اور ضلع نائب صدر حسین قریشی نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو ایک ایسے لیڈر تھے جو سبھی سیاسی جماعتیں ان کا بڑا احترام کرتی تھیں، ملک کی سیاست میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ا س لئے انہیں بھارت رتن کے اعزاز سے نوازا جانا چاہئے۔ کیوں کہ ملائم سنگھ یادو عام انسان ہونے کے ساتھ ساتھ کبھی بھی تنازعات میں نہیں رہے۔ انہوں نے صاف ستھری سیاست کرتے ہوئے اپنا الگ مقام حاصل کیا۔ ایسے شخص کو سرکار کی جانب سے اعزاز دیا جانا ضروری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ان کے ضلع اٹاوہ کا نام بدل کر ملائم سنگھ یادو نگر رکھا جائے ۔ انہوں نے گورنر اترپردیش کو مکتوب ارسال کرکے مطالبہ کیا کہ اٹاوہ ضلع کا نام ملائم سنگھ یادو کے نام سے کیا جانا ضروری ہے۔ میٹنگ میں موجود سبھی لوگوں نے ایک آواز میں ان کے اس مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت جلد سے جلد اس مطالبہ کو پورا کریں ۔ برجیش شرما اور رام کمار وشو کرما نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو ملک کے ایک وفادار سیاست داں تھے ، انہو ںنے ہمیشہ ملک میں محبت کا پیغام دیا اور سبھی کو ساتھ لے کر چلے۔ ان کے دور میں ریاست نے بھرپور ترقی کی ہے ، مگر آج بی جے پی کے پاس مہنگائی اور بے روزگار روکنے کے لئے کوئی پالیسی نہیں ہے ، ،کسان ، نوجوان، چھوٹا تاجر سبھی اس حکومت سے پریشان ہیں ۔ اس حکومت میں کسی کی کوئی بات نہیں سنی جارہی ہے جو بھی حکومت کے خلاف بولتا ہے اس کے اوپر جھوٹے مقدمات قائم کرکے انہیں جیلوں میں ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اب ان کی پالیسیوں کو سمجھ چکی ہے اورآنے والے پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی کو شکست دینے کا ذہن بناچکے ہیں ۔ میٹنگ میں شاہنواز،چاندادنیٰ چودھری، وشال یادو، راجا ، وید پال، نور حسن، دھیرج کمار وغیرہ موجود رہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button