اہم خبریں

آپ نے مایوس عوام میں خوش امیدی جگائی :اروند کیجریوال

ئی دہلی ،29 دسمبر(یو این آئی)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کہا کہ ان کی پارٹی نے لوگوں میں یہ امید پیدا کردی ہے کہ چار برسوں میں بھی کسی شہر کو ترقی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔
قومی مجلس عاملہ کی ساتویں میٹنگ کے موقع پر عا م آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور وزیروں کے علاوہ ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ہم دہلی میں چار سال مکمل کرنے جارہے ہیں اور ان چار برسوں میں ہم نے ایسے کئی اہم کام کئے ہیں جو 15سے 22برسوں تک حکومت کرنے والے انجام نہیں دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی نے جس کام میں ستر سال لگا دیئے وہی کام ہم نے تین سال میں کر دکھائے۔ 
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے ملک کے عوام کے اندر امید پید ا کردی ہے کہ ملک کو ترقی دی جاسکتی ہے سرکاری اسکول اور اسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جاسکتی ہے، بجلی کی قیمتیں کم کی جاسکتی ہیں اور چوبیسوں گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے ۔ گھر گھر پینے کا پانی پہنچایا جاسکتا ہے، کسانوں کی خود کشی روکی جاسکتی ہے اور زراعت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ان سب کے باوجود آج بھی ملک غریبی ، بے روزگاری اور بھکمری سے دوچار ہے۔ اس میں غلطی عوام کی نہیں بلکہ سیاست کی ہے ۔ 
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ لوگوں نے امید چھوڑ دی تھی اور وہ یہ سمجھنے لگے تھے کہ کچھ نہیں ہوسکتا لیکن عام آدمی پارٹی میں اس سوچ میں انقلابی تبدیلی پیدا کی۔ 
انہوں نے کہا کہ ملک کی تین ریاستوں کی حالیہ انتخابی نتائج کانگریس کی جیت کے مظہر نہیں ہیں بلکہ یہ دکھاتے ہیں کہ بی جے پی کو شکست ہورہی ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close