دہلی
آٹھ برسوں میں کتنے کشمیری پنڈتوں کی گھرواپسی کی گئی؟
اروندکجریوال کابی جے پی سے سوال،کشمیرفائلزکی آمدنی کشمیری پنڈتوں پرخرچ کی جائے

نئی دہلی26مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے ہفتہ کوبھارتیہ جنتا پارٹی پر کشمیری پنڈتوں کے اخراج پر سیاست کرنے کا الزام لگایا اور سوال کیاہے کہ ان میں سے کتنے نے وادی میں دوبارہ واپسی کری ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر مشورہ دیا کہ فلم دی کشمیر فائلز کو یوٹیوب پر اپ لوڈکیا جائے اور اب تک کی کمائی کشمیری پنڈتوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے۔اروند کجریوال نے بی جے پی سے سوال کیاہے کہ کیا بی جے پی نے پچھلے 8 سالوں میں ایک بھی کشمیری پنڈت خاندان کو وادی میں بسایا؟
انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی اس مسئلہ پر سیاست کر رہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فلم دی کشمیر فائلز کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا جائے۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم کشمیری پنڈتوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز