دیوبند

آنکھوں کے مفت طبی کیمپ میں 150سے زائد مریضوں کا ہوا علاج

دیوبند،14؍جولائی(رضوان سلمانی) علاقہ کے گاؤں بھائیلہ خورد میں منعقد مفت آنکھوں کے طبی کیمپ میں 156مریضوں کی جانچ کی گئی اس دوران بیس مریضوں کو آپریشن کے لئے منتخب کیا گیا ۔گاندھی شتابدی کملا دیوی بادوریا گنّانیتر چکت سالیہ کے زیر اہتمام گاؤں بھائیلہ خورد میں واقع پرائمری اسکول نمبر 2؍میں لگائے گئے

مفت آنکھوں کے طبی کیمپ کا افتتاح گاؤں کے پردھان دیوندر سنگھ رانا نے کیا اس دوران ڈاکٹر جنید عالم اور ڈاکٹر آر ایس پنڈیر نے مریضوں کی مفت جانچ کرکے انہیں ضروری صلاح ومشورے اور دوائیاں دی ۔اس دوران ضروتمند مریضوں کو چشمے تقسیم کئے گے ۔اس موقع پر بھائیلہ کلاں کے پردھان راج کمار سنگھ راٹھور اور چندن مہا پاترا موجود رہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button