قومی

آندھرا پردیش میں سڑک حادثہ میں 7 ہلاک، 11 زخمی

امراوتی، 30 مئی (هندوستان اردو ٹائمز) آندھرا پردیش کے پالناڈو ضلع کے رینٹا چن تلا میں اتوار کی رات دیر گئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک وین جس میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کو لے جایا جا رہا تھا، رینٹا چن تلا میں پاور اسٹیشن کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ہسپتال میں علاج کے دوران ایک اور شخص کی موت ہو ئی ہے ۔

پولیس نے بتایا کہ چھوٹی وین میں کم از کم 38 افراد سوار تھے۔ ایک پولیس افسر نے فون پر کہا کہ ہم حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، اب تک سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ کچھ کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں بہتر علاج کے لیے گنٹور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابو نائیڈو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے مرنے والوں کے لواحقین کو مدد فراہم کرنے اور زخمیوں کا بہتر علاج یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button