دیوبند
آصف علی عثمانی کے فرزند محمد احمد گزشتہ تین روز سے گھر سے غائب ، اہل خانہ پریشان
دیوبند، 19؍ مارچ (رضوان سلمانی) محلہ ابوالمعالی کے رہنے والے محکمہ بجلی کے سابق کارکن آصف علی عثمانی کے فرزند محمد احمد گزشتہ تین روز سے گھر سے غائب ہے ، بتایا جاتا ہے کہ احمد ذہنی طو رپر معذور ہے،اہل خانہ نے متعلقین اور رشتہ داروں میں کافی تلاش کی مگر اس کا ابھی تک کوئی علم نہیں ہوسکا۔احمد کے لاپتہ ہونے سے اہل خانہ اور خاص طو رپر والدین پریشان اور فکر مند ہیں،
آج اہل خانہ کی جانب سے دیوبند تھانہ میں بھی گمشدگی درج کرائی گئی ہے اور پولیس سے احمد کو تلاش کرنے کی گزارش کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس کے والدین نے سبھی سے گزارش کی ہے اگر ان کا بیٹا کہیں پر نظر آئے تو وہ اس نمبر پر 9639718757پر اس کی اطلاع دیں ۔ واضح ہو کہ احمد ذہنی معذور ہونے کے ساتھ ساتھ علاقہ کے عوام میں مشہور بھی ہے۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز