آسام

آسام میں ماسک پہننے کی ضرورت نہیں:بی جے پی لیڈرہیمنت بسواس کامتنازعہ بیان

نئی دہلی6اپریل(آئی این ایس انڈیا)کوروناکاخودبی جے پی لیڈروں نے مذاق بنارکھاہے۔الیکشن میں توخوب ریلیاں ہورہی ہیں لیکن ساری پابندیاں وہاں ہیں جہاں الیکشن نہیں ہیں۔ جب ملک میں کورونا کے نئے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں،ماسک کے بارے میں آسام کے سینئروزیر اور بی جے پی رہنما ہمنت بِسوا سرما کا عجیب و غریب بیان زیر بحث ہے۔ آسام میں ایک انٹرویو کے دوران ہیمنت بِسواسرما نے کہاہے کہ آسام کے لوگوں کو اب ماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہے اور آسام میں اب کورونا وائرس نہیں ہے۔جب کہ وزیراعظم ماسک پرزوردیتے رہتے ہیں۔ وہ یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے کہاہے کہ ماسک پہن کر لوگ کوروناکے خوف کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ایسے وقت میں جب وزیر اعظم سمیت طبی ماہرین ماسک کو کورونا کی روک تھام کا بہترین طریقہ سمجھ رہے ہیں ، سرماکے بیان پر فطری طور پر تنقید کی گئی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس تبصرے پر کڑی تنقیدکی ہے۔ موجودہ اسمبلی انتخابات میں آسام کے وزیر اور بی جے پی کے امیدوار بسوا سرما نے ہر طرف سے حملہ ہونے کے بعد اس بیان کے بارے میں وضاحت پیش کی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close