آسام

’ہم سی اے اے کومنسوخ کردیں گے‘ آسام میں پرینکاگاندھی کااعلان،بی جے پی کوپرانے وعدے یاددلائے

تیج پور2مارچ(آئی این ایس انڈیا) آسام اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ریاست میں سیاسی شدت جاری ہے ۔ تمام پارٹیاں ریاست کے رائے دہندگان کواپنے حق میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ کانگریس کی طرف سے ریاست میں بی جے پی کی موجودہ حکومت کوکسی نہ کسی طرح اقتدارسے ہٹانے کے لیے مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔اس کے لیے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے ایک چال چلی ہے ۔آسام کے تیج پور میں ایک ریلی کے دوران پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ہم شہریت ترمیمی قانون کو نفاذ نہیں ہونے دیں گے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہاہے کہ ہم ایک ایسا قانون بنائیں گے کہ سی اے اے یہاں لاگونہیں ہوگا۔ادھرپرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت کے وعدوں کی یاد دلاتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے آپ سے جووعدے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے اور آپ کی شناخت پر حملہ کیا۔ پرینکاگاندھی نے بھی ریلی کے پلیٹ فارم سے بہت سے اہم وعدے کیے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم وعدہ نہیں کر ر ہے ہیں بلکہ آپ کو گارنٹی دے رہے ہیں۔ یہ ضمانتیں آپ کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے ہیں۔ آسام کی گھریلو خواتین کے بارے میں بڑا اعلان کرتے ہوئے پرینکاگاندھی نے کہاہے کہ جب کانگریس کی حکومت آئے گی ، گھریلو خواتین کو گھریلو پیسہ کے طور پر ماہانہ 2000 روپے دیئے جائیں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close