آسام

آسام : بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش کو سیاہ پرچم دکھائے گئے،’گوبیک‘ کے نعرے لگے

دارجیلنگ23فروری(آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال بی جے پی یونٹ کے صدر دلیپ گھوش کو پارٹی کے تقریب میں شرکت کے لیے دارجلنگ پہنچنے پر گورکھا جنم بکتی مورچہ (جی جے ایم) کے حامیوں نے کالے جھنڈے دکھائے۔آسام میں این آرسی کولے کرسخت غصہ ہے۔گھوش ، جو یہاں بی جے پی کی ریاستی ’پریورتن یاترا‘میں شامل ہونے کے لیے پہنچے تھے ، گھم ریلوے اسٹیشن کے قریب جی جے ایم کے حامیوں نے کالے جھنڈے دکھائے۔جی جے ایم کے حامیوں نے الزام لگایاہے کہ بی جے پی مسلسل دارجلنگ لوک سبھا سیٹ سے جیتتی ہے ، لیکن اس علاقے کو ترقی کے معاملے میں مرکز کی طرف سے مسلسل نظرانداز کیا گیا ہے۔جی جے ایم کے حامیوں نے بی جے پی قائد کے خلاف ’گو بیک‘ کے نعرے بھی لگائے۔گھوش نے دعویٰ کیاہے کہ اس واقعے کے پیچھے بمل گورنگ اور ترنمول کانگریس کا ہاتھ ہے کیونکہ وہ پہاڑی علاقوں میں بی جے پی کی بڑھتی ہوئی حمایت سے پریشان ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ مغربی بنگال کی یہی صورتحال ہے ، اپوزیشن جماعتوں کو اپنے سیاسی پروگرام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہم اس خوف کے ماحول کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2017 میں اس علاقے کے دورے کے دوران گھوش اور بی جے پی کے کچھ دوسرے رہنماؤں نے جی جے ایم کے حامیوں کے ساتھ ہنگامہ کیاتھا اور مار پیٹ کی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close