آسام

آسام میں 3.3 شدت کا زلزلہ

گوہاٹی،14؍اکتوبر (ہندوستان اردو ٹائمز) آسام میں جمعرات کو3.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ۔ علاقائی موسمیاتی مرکز کے ایک عہدیدار نے یہ معلومات دی۔ عہدیدار نے بتایا کہ زلزلہ صبح 11.06 بجے آیا اور اس کا مرکز لکھیم پور ضلع میں تھا۔محکمہ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔علاقائی موسمیاتی مرکز (آر ایم سی ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر سنجے اونل شا نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 27.35 شمالی عرض البلد اور 94.19 مشرقی طول البلد 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close