اہم خبریں

آر ٹی آئی سے مانگی ترقیاتی اسکیموں کی جانکاری ، جواب میں ملے استعمال شدہ ۔۔مزید پڑھیں

راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع کی بھادرا تحصیل کے چانی بدی میں آر ٹی آئی کے تحت ملا جواب کافی چونکانے والا تھا ۔ آر ٹی آئی کے جواب میں پرانے کنڈوم کو پیپر میں لپیٹ کر بھیج دیا گیا ۔ ریاستی انفارمیشن کمیشن کی ہدایت پر گرام پنچایت کی جانب سے آر ٹی آئی کے جواب میں یہ پوسٹ بھیجی گئی تھی ۔

ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق راجستھان میں وکاس چودھری اور منوہر لال نے 16 اپریل کو آر ٹی آئی کے تحت درخواست دی تھی ، جس میں 2001 میں شروع کی گئی ترقیاتی اسکیموں کی بابت جانکاری مانگی گئی تھی ۔

علامتی تصویر

اس کے جواب میں دونوں کو دو لفافے بھیجے گئے ، جس میں اخبار میں لپٹے ہوئے پرانے کنڈوم نکلے ۔ رپورٹ کے مطابق جب ایک لفافہ سے کنڈوم نکلا تو وکاس چودھری اور منوہر لال نے دوسرا لفافہ نہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے بی ڈی او کو فون کرکے سبھی باتیں بتائیں اور ساتھ ہی ان سے گزارش کی کہ جب دوسرا لفافہ کھولیں تو وہ ( بی ڈی او ) موجود رہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ جب بی ڈی او نے ان کی عرضی ٹھکرادی ، تو انہوں نے گاوں کے لوگوں کے سامنے لفافہ کو کھولتے ہوئے اس کا ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا ۔ جب دوسرا لفافہ کھولا گیا ، تو اس میں سے بھی کنڈوم نکلے۔

اس پر منوہر لال نے کہا کہ کوئی سرکاری ادارہ اس طرح کے کام کیسے کرسکتی ہے۔ میں اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ جواب سے ذہنی طور پر پریشان ہوں ۔ وہیں ضلع پریشد کے افسران نے اس پر کہا کہ کسی نے سرکاری سسٹم میں گھس کر ایسی حرکت کی ہے ۔


Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close