بنگلور

آر ایس ایس کا جھنڈا ایک دن’ قومی پرچم ‘بنے گا : بی جے پی ممبر اسمبلی

بنگلور ؍نئی دہلی ، 30 مئی ( ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستان کو جلد از جلد ’ہندو راشٹر‘ بنانے کے لیے آر ایس ایس کی کوششیں جاری ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے ملتا ہے جب کہ آر ایس ایس سے جڑے لیڈران و کارکنان ہی نہیں بلکہ بی جے پی اراکین پارلیمنٹ و اراکین اسمبلی ہندو راشٹر کو لے کر متنازعہ بیانات دیتے ہیں۔

تازہ بیان کرناٹک حکومت میں سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی ایشورپا کا ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی ایشورپا نے دعویٰ کیا ہے کہ آر ایس ایس کا پرچم ایک دن قومی پرچم بنے گا۔ انھوں نے کہا کہ بھگوا پرچم قربانی کی علامت ہے۔ اس کا احترام آج یا کل سے شروع نہیں ہوا بلکہ ہزاروں سالوں سے اس کا احترام ہو رہا ہے۔ایشورپا نے اپنے بیان میں آر ایس ایس کی تعریف بھی کی۔

انھوں نے کہا کہ قربانی کے جذبہ کو پیدا کرنے کے لیے ہی آر ایس ایس کیسریا پرچم کے سامنے پوجا کرتا ہے۔ ترنگا پرچم ہماری آئین کے مطابق قومی پرچم ہے، اس لیے ہم اسے وہ احترام دیتے ہیں جس کا یہ حقدار ہے۔ لیکن آر ایس ایس سے جڑے لوگ جب پوجا کرتے ہیں تو سامنے کیسریا پرچم ہوتا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button