ممبئی

آرین خان منشیات معاملے میں این سی بی پر سوال اٹھانے والے نواب ملک کو ملی وائی پلس سیکورٹی

ممبئی،14؍اکتوبر (ہندوستان اردو ٹائمز) این سی پی لیڈر نواب ملک جنہوں نے کروز شپ ڈرگس پارٹی کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری میں این سی بی اور بی جے پی پر گٹھ جوڑ کا الزام لگایا،ان کو وائی پلس سیکورٹی دی گئی ہے۔ انہیں فون پر دھمکیاں مل رہی تھیں جس کے بعد اس کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ اس نے کروز ڈرگس پارٹی کیس میں این سی بی کی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کرنا شروع کر دیا ہے۔

حال ہی میں این ڈی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں نواب ملک نے کہا تھا کہ این سی بی نے ریا چکرورتی سے کروز ڈرگس پارٹی تک کئی جعلی کیس بنائے ہیں۔ اس میں کے پی گوساوی نامی شخص بھی شامل ہے جو مفرور ہے۔ بہت سی چیزیں بتدریج ثبوتوں کے ساتھ سامنے رکھیں گے ۔ انکشافات کریں گے تو سب کے سامنے کریں گے۔ این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے کی جاسوسی کے الزامات پر نواب ملک نے کہا کہ ان کی جاسوسی کون کر رہا ہے، یہ معلوم نہیں، اگر وہ نام لے کر کہیں کہ نواب ملک ان کی جاسوسی کر رہا ہے تو میں اس کا جواب دوں گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close