قومی

آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے بھی ڈی پی میں لگایا ترنگا

نئی دہلی ،13اگست (ہندوستان اردو ٹائمز) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سنگھ کے دیگر رہنماؤں اور آر ایس ایس کے عہدیداروں نے اپنے آفیشیل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈسپلے تصویر کو ہٹا دیا ہے اور اس کی جگہ ترنگا لگا دیا ہے۔آر ایس ایس قائدین نے ہفتہ کو مختلف مقامات پر ترنگا لہرایا۔ یہ اقدام کانگریس اور دیگر اپوزیشن لیڈروں کی طرف سے ترنگے کے تناظر میں آر ایس ایس سے پوچھے جانے والے سوالات کے تناظر میں کیا گیا ہے،

خیال رہے کہ آر ایس ایس نے کبھی اپنے ہیڈ کوارٹر پر ترنگا جھنڈا نہیں لہرایا ہے۔آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام ہم وطنوں سے اپیل کی تھی کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنا ڈی پی بدل کر اس پر ترنگا لگائیں۔ ہر گھر ترنگا’ مہم آج سے شروع ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم کی اپیل کو بڑا ایشو بناتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ہر گھر ترنگا مہم وہ لوگ چلا رہے ہیں، جنہوں نے (آر ایس ایس) 52 سال تک ترنگا نہیں لہرایا۔ لیکن موہن بھاگوت اور آرایس ایس نے اپنی ڈی پی ترنگا سے بدل کر ہر ایک کو حیران کردیا ہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button