آئی پی ایل

دھونی پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد ، آخر کیا ہے وجہ جانیں یہاں

ممبئی11اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی پر یہاں دہلی کے خلاف ٹیم کے پہلے انڈین پریمیر لیگ میچ کے دوران سست اوور ریٹ پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔تین بار کی چیمپیئن سپرکنگز کو آئی پی ایل 14 کی ابتداء میں دہلی نے سات وکٹوں سے شکست سے دوچارکیاہے۔

آئی پی ایل نے ایک پریس ریلیزمیںکہاہے کہ چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی پر 10 اپریل کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹل کے خلاف آئی پی ایل 2021 کے میچ میں سست اوور میں بولنگ کرانے پرجرمانہ عائد کیاگیاہے۔بیان کے مطابق آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت کم سے کم اوور اسپیڈ جرم سے متعلق ٹیم کا یہ پہلا جرم ہے ، لہٰذا دھونی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

آج کے آئی پی ایل میچ کا  لائیو اسکور دیکھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close