آئی پی ایل

آئی پی ایل 2021 کا راستہ صاف، بی سی سی آئی کے مطالبے پر سی پی ایل کے شیڈول میں ترمیم

نئی دہلی،18؍ جون (ہندوستان اردو ٹائمز) کرکٹ شائقین کے لئے اچھی خوشخبری ہے۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں سیزن کے بقیہ میچوں کے انعقاد میں سب سے بڑی رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔ در اصل بی سی سی آئی کی درخواست پرکرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیوآئی) نے کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کے شیڈول کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں اب بی سی سی آئی 19 ستمبر سے آئی پی ایل 2021 کے بقیہ میچ آسانی سے منعقد کراسکتی ہے۔ واضح ہو کہ بی سی سی آئی نے اعلان کیا ہے کہ آئی پی ایل 2021 کے باقی میچ ستمبر ،اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ تاہم بورڈ نے ابھی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن بہت ساری اطلاعات میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ آئی پی ایل 2021 کے باقی میچز 19 ستمبر سے ہوں گے۔ لیکن اس کے لئے کیریبین پریمیر لیگ کے شیڈول میں تبدیلی ضروری تھی۔

دراصل سی پی ایل کا آئندہ سیزن 28 اگست سے 19 ستمبر تک طے تھا۔ لیکن ہندوستانی بورڈ چاہتا تھا کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز 19 ستمبر سے پہلے سی پی ایل کا اختتام کرلے، اور اسی وجہ سے اس نے آئی پی ایل 2021 کے بقیہ میچوں کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے اس سلسلے میں سی پی ایل کے سی ای او پیٹ رسل سے بات کی تھی، جس کے بعد اس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ اب سی پی ایل کا آغاز تین دن پہلے ہوگا اور آئی پی ایل سے پہلے ٹورنامنٹ ختم ہوجائے گا۔ کرکٹ ویب سائٹ کرکٹ بج کی رپورٹ کے مطابق اب سی پی ایل کا آئندہ سیزن 25 اگست سے 15 ستمبر تک ہوگا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close